سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف پہلی انکوائر ی شروع ہوگئی

سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف پہلی انکوائر ی شروع ہوگئی
سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف پہلی انکوائر ی شروع ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف وزارت عظمیٰ سے علیحدگی کے بعد پہلی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی  چینل 24نیوز کے مطابق  سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحفے میں ملنے والے ہار کو توشہ خانہ میں رکھنے کے بجائے زلفی بخاری کے ذریعے لاہور کے ایک جیولر کو فروخت کر دیا تھا  جس کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق تحفے میں ملنے والے ہار کو لاہور میں18کروڑ روپے کے عوض فروخت کیا گیا تھا جبکہ توشہ خانہ میں چندلاکھ روپے جمع کرائے گئے ۔ ۔

مزید :

قومی -