ان سے پہلے والا وزیر اعظم دوپہر سے پہلے  دفتر نہیں آتا تھا، مریم نواز کا شہباز شریف کے جلد دفتر پہنچنے پر رد عمل 

ان سے پہلے والا وزیر اعظم دوپہر سے پہلے  دفتر نہیں آتا تھا، مریم نواز کا ...
ان سے پہلے والا وزیر اعظم دوپہر سے پہلے  دفتر نہیں آتا تھا، مریم نواز کا شہباز شریف کے جلد دفتر پہنچنے پر رد عمل 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے  وزیر اعظم کے جلد آفس پہنچنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان سے پہلے والا تو دوپہر سے قبل دفتر ہی نہیں آتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف آج صبح  7 بجے ہی وزیراعظم آفس پہنچ گئے ، اس وقت عملہ ڈیوٹی پر نہیں پہنچا تھا تاہم ان کی آمد پر عملے کی دوڑیں لگ گئیں ۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر دفتری اوقات صبح 8 بجے کردیے گئے ہیں جب کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیرشاہ نے بھی اپنے عہدے کا چارج لے کر کام شروع کردیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اپنے اہلخانہ کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔

شہباز شریف کے جلد آفس پہنچنے پر مریم نواز نے   سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ  ان سے پہلے والا دوپہر سے قبل دفتر نہیں آتا تھا اور اکثر تو آتا ہی نہیں تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -