مداح نے اداکارہ کنزیٰ ہاشمی سے بات کرنے کے لیے صبور علی کا سہارا لے لیا

مداح نے اداکارہ کنزیٰ ہاشمی سے بات کرنے کے لیے صبور علی کا سہارا لے لیا
 مداح نے اداکارہ کنزیٰ ہاشمی سے بات کرنے کے لیے صبور علی کا سہارا لے لیا
سورس: Instagram/kinzahashmi

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں صبور علی اور کنزیٰ ہاشمی ایک دوسرے کی بہترین دوست ہیں اور اس بات سے یقیناً مداح بھی واقف ہیں۔

حال ہی میں ایک مداح نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کنزیٰ ہاشمی سے بات کرنے کے لیے صبور علی کا سہارا لیا اور بدلے میں انہیں دعا بھی دی۔

صبور علی نے اپنے انسٹاگرام کی سٹوری پر ایک منچلے مداح کی ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں مداح نے صوبر کو مینشن کیا اور لکھا کہ 'برائے مہربانی کنزیٰ سے بات کروائیں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو پیارا سا بچہ دے گا'۔

اداکارہ نے اپنی قریبی دوست سے سفارش کی اور کنزیٰ ہاشمی کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ کنزیٰ اس سے بات کرلو، مجھے پیارے بچے چاہئیں۔

جواب میں کنزیٰ ہاشمی نے اپنی انسٹااسٹوری پر ویڈیو شیئر کی اور مداح کا نام مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ 'راہب بیجارانی کیسے ہو؟' ساتھ ہی اداکارہ نے قہقہہ والا ایموجی بھی بنایا۔

دونوں اداکاراؤں کی سٹوریز کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں جس پر صارفین دلچسپ تبصرے پیش کررہے ہیں۔

مزید :

تفریح -