شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ عمران خان کے حوالے کردیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
"جیو نیوز "کے مطابق حکومت کے خاتمے کے بعد تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفوں کا اعلان کیا ہے اور سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت کئی ارکان نے استعفے دئیے ہیں تاہم یہ استعفے سپیکر کو نہیں بھجوائے گئے ہیں۔اب پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے تاہم انہوں نے اپنا استعفیٰ سپیکر کو بھیجنے کی بجائے عمران خان کے حوالے کیا ہے۔