تحریک انصاف کے رہنما بیرون ممالک فرار ہونے کی تیاری کر رہے ہیں ، عطا تارڑ کا دعویٰ

تحریک انصاف کے رہنما بیرون ممالک فرار ہونے کی تیاری کر رہے ہیں ، عطا تارڑ کا ...
 تحریک انصاف کے رہنما بیرون ممالک فرار ہونے کی تیاری کر رہے ہیں ، عطا تارڑ کا دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے  نا اہلی اور کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں، ان کے رہنما بیرون ممالک فرار ہونے کی تیاری کر رہےہیں ۔

عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس دن عمران خان گئے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا،  انہوں نے اپنی جیبیں  بھریں اور عوم  کو بری طرح لوٹا  ،  اپنے دفاع کیلئے دلیل نہیں تو اداروں پر حملوں  پر حملے کر رہے ہیں ،  ہم نے عوام میں خوشحالی ،معیشت کی ترقی  کیلئے  کام کرنا ہے ۔

عطا تارڑ نے کہا کہ یہ لوگ  خزانہ خالی  کر کے گئے ہیں ،  ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے، پہلے ہی کہا تھا کہ حکومت کے خاتمے کے بعد یہ لوگ بھاگ جائیں گے اور یہ اب   بیرون ملک بھاگنے کی تیاری کر  رہے ہیں ۔ 

مزید :

قومی -سیاست -