رمیز راجہ کا بطور چیئر مین پی سی بی استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ ، نجی ٹی وی کا دعویٰ 

رمیز راجہ کا بطور چیئر مین پی سی بی استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ ، نجی ٹی وی کا ...
رمیز راجہ کا بطور چیئر مین پی سی بی استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ ، نجی ٹی وی کا دعویٰ 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )رمیز راجہ نے بطور چیئر مین پی سی بی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے وہ استعفیٰ نہیں دیں گے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے بطور چیئر مین پی سی بی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ نئی حکومت کی جانب سے پیغام کے منتظر ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ نے استعفیٰ دیا تو نجم سیٹھی کو پی سی بی کے چیئر مین لگانے سے متعلق سوچا جائے گا ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد متحدہ اپوزیشن کی حمایت سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بطور وزیر اعظم فرائض سنبھال لیے ہیں ۔

مزید :

قومی -کھیل -