او آئی سی اجلاس کیلئے دیئے گئے 3ملین ڈالر کہاں گئے؟ عمران خان حکومت کی وزارت خارجہ کا بڑا سکینڈل

او آئی سی اجلاس کیلئے دیئے گئے 3ملین ڈالر کہاں گئے؟ عمران خان حکومت کی وزارت ...
او آئی سی اجلاس کیلئے دیئے گئے 3ملین ڈالر کہاں گئے؟ عمران خان حکومت کی وزارت خارجہ کا بڑا سکینڈل
کیپشن: File Photo

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گزشتہ ماہ پاکستان میں افغانستان کے مسئلہ پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کا اجلاس ہوا تھا، اب   عمران خان دور حکومت کے دوران وزارت خارجہ کا سکینڈل سامنے آگیا ہے اور سینئر صحافی خوشنود علی خان نے 3 ملین ڈالر کا سوال اٹھا دیا۔ 

روزنامہ صحافت میں انہوں نے لکھا کہ "عمران حکومت خصوصاً وزارت خارجہ کا ایک بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے  جس میں غالباً ملکی اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں، معتبر ذرائع کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے   او آئی سی اجلاس کے لیے تین ملین ڈالر دئیے گئے تھے  لیکن پاکستانی خارجہ نے  اجلاس کے شرکا کو کوئی تحفہ نہیں دیا! جہاں وہ رہائش پذیر تھے، انہیں لابی میں اچھی چائے بھی پیش نہ کی گئی"۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ "  سابق حکومت کے مشیروں میں سے معید یوسف اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی کام جاری رکھ سکتے ہیں، اگرچہ ان دونوں نے تین دن کا وقت مانگا ہے لیکن وہ جو کام کررہے تھے، شاید انہیں جاری رکھنے کا کہا جائے"۔

مزید :

قومی -