قازقستان کے نائب وزیر دفاع کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قازقستان کے نائب وزیر دفاع کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مہمان نے ملاقات کے دوران ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی ، اس دوران سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کہاکہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان مذہبی ،ثقافتی اورتاریخی رشتہ قائم ہے اس لیے دونوں ممالک کی فضائی افواج میں تعاون بڑھنا چاہیے ۔