صحافی مطیع اللہ جان کے بار بار اصرار پر بھی شہباز گل نے امریکہ کے خلاف نعرہ نہ لگا یا ، دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمے کی ویڈیو سامنے آگئی

صحافی مطیع اللہ جان کے بار بار اصرار پر بھی شہباز گل نے امریکہ کے خلاف نعرہ نہ ...
صحافی مطیع اللہ جان کے بار بار اصرار پر بھی شہباز گل نے امریکہ کے خلاف نعرہ نہ لگا یا ، دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمے کی ویڈیو سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صحافی مطیع اللہ جان کے بار بار اصرار پر بھی تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے امریکہ کے خلاف نعرے بازی نہیں کی ۔ 
سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں صحافی مطیع اللہ جان نے شہباز گل سے کہا کہ ’آپ نعرہ لگائیں کہ امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے‘ ۔ اس پر جواب دیتے ہوئے شہباز گل نے مطیع اللہ جان سے کہا کہ آپ کو کبھی شرم نہیں آئی ۔ صحافی نے پھر اپنا سوال دہرایا ،شہباز گل نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کبھی دوائی لینے کا دل کیا کہ شرم آئے ۔
اس دوران صحافی نے کہا کہ شہباز گل ان سیاستدانوں میں سے ہیں جوعوام کو بے وقو ف بناتے ہیں ۔عوام سے نعرہ لگواتے ہیں امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے مگر یہ خود یہ نعرہ نہیں لگاتے کیونکہ یہ امریکی یو نیورسٹی میں نوکری کرتے ہیں اور تنخواہ لیتے ہیں ، اس دوران شہباز گل مسلسل ان کے بات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے رہے،ان کا مستقبل امریکہ میں ہے ان کے عمران خان کا مستقبل برطانیہ میں ہے۔اور یہ یہاں پر لوگوں کو بے وقوف بنا کر امریکہ مردہ باد کے نعرے لگوا رہے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -