آن لائن ہونے کے باوجود واٹس ایپ پر آف لائن کیسے رہا جاسکتا ہے؟

آن لائن ہونے کے باوجود واٹس ایپ پر آف لائن کیسے رہا جاسکتا ہے؟
آن لائن ہونے کے باوجود واٹس ایپ پر آف لائن کیسے رہا جاسکتا ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کے فون میں اگر انٹرنیٹ آن ہے تو آپ کا واٹس ایپ ڈیفالٹ طور پر آپ کو آن لائن ہی دکھائے گا۔ تاہم اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ فون میں وائی فائی یا ڈیٹا آن ہونے کے باوجود واٹس ایپ پر آف لائن دکھائی دیں تو اس کا بھی ایک حل موجود ہے۔نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق آپ واٹس ایپ ایپلی کیشن کی سیٹنگز میں جا کر یہ کام کر سکتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کی ایپلی کیشن کھولیں اور سیٹنگز میں جا کر اکاﺅنٹ کے آپشن کو منتخب کریں۔ وہاں سے پرائیویسی میں جا کر ’لاسٹ سین‘ (Last Seen)کے آپشن کو کھولیں اور ’آن لائن سٹیٹس‘ کو منتخب کریں۔ اسے منتخب کرنے کے بعد آپ کے سامنے تین آپشن نمودار ہوں گے۔ پہلا ’ایوری ون‘ (EVeryone)، دوسرا ’کنٹیکٹس اونلی‘ (Contacts Only)اور تیسرا ’نوباڈی‘ (Nobody)۔ یہاں سے آپ نو باڈی منتخب کریں گے تو آپ کا سٹیٹس ہر کسی کے لیے آف لائن ہو جائے گا۔ اس کے بعد اگر آپ آن لائن بھی ہوتے ہیں تو دوسروں کو آپ کا سٹیٹس آف لائن ہی نظر آئے گا۔