’اپنے شریکِ حیات کی کسی خامی کا کبھی مذاق نہ اڑائیں‘ ریلیشن شپ ایکسپرٹ نے خبردار کردیا

’اپنے شریکِ حیات کی کسی خامی کا کبھی مذاق نہ اڑائیں‘ ریلیشن شپ ایکسپرٹ نے ...
’اپنے شریکِ حیات کی کسی خامی کا کبھی مذاق نہ اڑائیں‘ ریلیشن شپ ایکسپرٹ نے خبردار کردیا

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) ازدواجی تعلق میں میاں بیوی گاہے کچھ ایسی غلطیاں کرتے ہیں جو ان کے باہمی تعلق پر منفی اثرات تو مرتب کرتی ہی ہیں، ان کے دیگر لوگوں کے ساتھ تعلقات اور دوستی کو بھی بہت متاثر کرتی ہیں۔ آسٹریلیا کی ریلیشن شپ کی ماہر خاتون لواینی وارڈ نے ایسی ہی کچھ غلطیوں کی نشاندہی کی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق لواینی وارڈ کا کہنا ہے کہ پہلی غلطی کھلے عام اپنے شریک حیات کی کسی خامی کا مذاق اڑانا ہے۔ جب کوئی اپنے شریک حیات پر اس طرح کھلے عام فقرے کستا ہے اور مذاق اڑاتا ہے تو بظاہر یہ ایک معمولی بات ہے لیکن حقیقت میں اس طرح وہ اپنے ازدواجی تعلق کے ساتھ اردگرد موجود لوگوں کے ساتھ بھی اپنا تعلق خراب کر رہا ہوتا ہے۔

لواینی کا کہنا تھا کہ اس طرح کا مذاق اور طنز ایسے لوگوں کی علامت ہوتا ہے جو انتہائی گھٹیا روئیے کے مالک ہوں۔ یہ مذاق اردگرد بیٹھے لوگوں پر بھی بہت گراں گزرتا ہے اور وہ ایسے شخص سے کنارہ کش ہونے لگتے ہیں۔ لواینی کے مطابق دوسری غلطی اپنے ازدواجی رشتے کے متعلق شیخیاں بگھارنا ہے۔ کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ لوگوں میں بیٹھے انہیں بتانا پسند کرتے ہیں کہ ان کا ازدواجی رشتہ کتنا بہترین اور خوشگوار جا رہا ہے۔ یہ رویہ آپ کے شریک حیات اور دیگر لوگوں پر بہت گراں گزرتا ہے۔ ہر کوئی ہمہ وقت یہ سننا پسند نہیں کرتا کہ آپ کا ازدواجی تعلق کیسا ہے اور آپ میاں بیوی ایک دوسرے سے کتنی محبت کرتے ہوں۔ چنانچہ لوگوں کو اس غلطی سے گریزکرنا چاہیے۔ 

لواینی کا کہنا تھا کہ ”تیسری غلطی اپنے دوستوں، بالخصوص سنگل دوستوں کے سامنے اپنے شریک حیات کے ساتھ راز و نیاز میں مصروف ہونا ہے۔ یہ حرکت اخلاقی اعتبار سے بھی بہت گھٹیا ہے اور لوگوں کے سامنے اپنے شریک حیات کو نامناسب انداز میں چھونا یا اس طرح کے فقرے بولنا ان پر بھی بہت گراں گزرتا ہے۔ چنانچہ یہ حرکت بھی آپ کے پارٹنر کو بددل کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے دوستوں کو بھی آپ سے دور کرتی ہے۔ “لواینی بتاتی ہے کہ چوتھی غلطی لوگوں کے سامنے اپنے شریک حیات پر غصہ ہونا اور پانچویں غلطی نامناسب انداز میں فلرٹ کرنا ہے۔ یہ غلطیاں بھی شریک حیات کے ساتھ ساتھ دوسروں پر بھی بہت گراں گزرتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -