لندن میں ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

 لندن میں ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا
 لندن میں ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ دی سن کے مطابق ملزم کی شناخت سلد احمد محمد ہے جس کی عمر 36سالہ ہے۔ اس نے گزشتہ رات 2بجے کے قریب لندن کے مغربی علاقے میں خاتون کو اس وقت بربریت کا نشانہ بنایا جب وہ اس کی ٹیکسی میں سوار ہوئی۔ 

خاتون آئسلنگٹن کے علاقے میں اس کی ٹیکسی میں بیٹھی جہاں سے ملزم اسے ورم ووڈ سکربس لے گیا اور وہاں اس پر جنسی حملہ کر دیا۔خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس نے وہیں چھوڑ دیا اور خود گاڑی بھگا لے گیا۔پولیس کی طرف سے ملزم کی تصویر بھی جاری کر دی گئی ہے اور شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ملزم کو دیکھیں تو اس کے قریب مت جائیں، بلکہ 999پر پولیس کو اس کی موجودگی کی جگہ کے متعلق اطلاع دیں۔ 

مزید :

برطانیہ -