شادی میں موسیقی بند کرانے پر مہمان آپے سے باہر، چھریوں کے وار کرکے دولہا کے دوست اور دلہن کے بھائی کو شدید زخمی کر دیا

 شادی میں موسیقی بند کرانے پر مہمان آپے سے باہر، چھریوں کے وار کرکے دولہا کے ...
 شادی میں موسیقی بند کرانے پر مہمان آپے سے باہر، چھریوں کے وار کرکے دولہا کے دوست اور دلہن کے بھائی کو شدید زخمی کر دیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کی تقریب میں موسیقی بند کرانے پر چار مہمانوں نے چھریوں کے وار کرکے دولہا کے دوست اور دلہن کے بھائی کو شدید زخمی کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واردات ناگ پور میں ہوئی ہے جہاں کپل نگر کے علاقے میں یہ شادی کی تقریب ہو رہی تھی۔ تقریب میں موسیقی پر چاروں ملزمان نے ہلہ گلہ شروع کر دیا اور اوچھی حرکات کرنے لگے جس پر دلہن کے بھائی اور دولہا کے ایک دوست نے موسیقی بند کروا دی۔ 

موسیقی بند ہونے پر چاروں ملزمان مشتعل ہو گئے اور ان دونوں کے ساتھ ہاتھاپائی شروع کر دیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے شادی کی تقریب میں سے ہی چھریاں اٹھائیں اور دونوں افراد کو شدید زخمی کرکے وہاں سے فرار ہو گئے۔ چاروں ملزمان نے بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی۔ پولیس نے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -