خاتون نے گاڑی کی ٹکر سے دو سائیکل سواروں کو موت کے گھاٹ اتاردیا، گرفتاری پر ایسی کہانی سنادی کہ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

خاتون نے گاڑی کی ٹکر سے دو سائیکل سواروں کو موت کے گھاٹ اتاردیا، گرفتاری پر ...
خاتون نے گاڑی کی ٹکر سے دو سائیکل سواروں کو موت کے گھاٹ اتاردیا، گرفتاری پر ایسی کہانی سنادی کہ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں گزشتہ دنوں ایک خاتون نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے دو سائیکل سواروں کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا اور جب پولیس آفیسرز نے اسے گرفتار کیا تو ایسا جواز پیش کرنے لگی کہ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ حادثہ امریکی ریاست اوٹاہ کی واشنگٹن کاﺅنٹی میں پیش آیا۔ 47سالہ خاتون کی شناخت جولی این بوج کے نام سے ہوئی ہے۔

جب پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور جولی این کو گرفتار کرتے ہوئے اس سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ وہ ’Irritable Bowel Syndrome‘ نامی عارضے میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے بسااوقات اسے اپنے پاخانے پر کنٹرول نہیں رہتا۔ حادثے کے وقت بھی ایسا ہی ہوا، اس کے جسم سے پاخانہ نکلنا شروع ہو گیا جس کی وجہ سے وہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکی اور حادثہ پیش آ گیا۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -