وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے

وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے
وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے اور ایم کیو ایم سمیت اتحادی جماعتوں سے ملاقات کریں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل ایک روزہ دورے پرکراچی جائیں گے جس کا شیڈول سندھ حکومت کو موصول ہو گیا ہے۔شہباز شریف شیڈول کے مطابق  صبح 10 بجے کراچی پہنچیں گے جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ان کا استقبال کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کی قیادت کے ہمراہ مزار قائد پر بھی جائیں گے۔اس کے علاوہ ایم کیو ایم سمیت اتحادی جماعتوں سے ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔

مزید :

قومی -