”بزرگو مان لیں بلنڈر ہو گیا“ شہباز گل کا ذو معنی ٹوئٹ ، بعد میں حیران کن تشریح بھی کردی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ذو معنی ٹوئٹ کردی ، بعد میں صحافی کے سوال پر عجیب منطق پیش کردی ۔
مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے ذو معنی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’بزرگوں مان لیں بلنڈر ہو گیا‘ ۔ بعد میں اس حوالے سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے ٹوئٹ کیا ہے اس میں ’بزرگو‘ کون ہیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ بزرگ وہ ہی ہوتے ہیںجو پیرو مرشد ہوتے ہیں ، عزت کی جگہ پر ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب ایف آئی اے میں کوئی بزرگ بیٹھا ہو گا نا جنہوں نے میرا نام نو فلائی لسٹ میں ڈالا ہے۔
بزرگو مان لیں بلنڈر ہو گیا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 12, 2022
شہباز گل اپنے ٹوئٹ “بزرگو مان لیں بلنڈر ہو گیا” کی تشریح کر رہے ہیں https://t.co/Z4JMQMDMY5 pic.twitter.com/NFXhgRNCPO
— Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) April 12, 2022