"عمران خان کو فوج،سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ نے مل کر بھیجا" سہیل وڑائچ کا دعویٰ

"عمران خان کو فوج،سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ نے مل کر بھیجا" سہیل وڑائچ کا دعویٰ
سورس: File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو فوج،سپریم کورٹ اور ایوان نے مل کر نکالا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پہلا کارڈ لیٹر گیٹ تھا۔ان کا دوسرا کارڈ جو انہوں نے کہا کہ میں قانون کو نہیں مانتا اورتیسرا کارڈ اسمبلیوں سے استعفے دینا ہے۔میرا نہیں خیال کہ اس سے پی ٹی آئی کو زیادہ پزیرائی ملی ہواورعوام میں اچھا تاثرگیا ہو۔اگر گزشتہ دنوں میں رہنے والی سیاسی صورتحال کا تجزیہ کریں تو میرے مطابق اس کا زیادہ فائدہ پی ڈی ایم کو ہوا ہے۔سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پارلیمنٹ ،سپریم کورٹ اور فوج نے مل کر گھر بھیجا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -