"شہباز شریف کو انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری ملی ہے" نواز شریف کا بیان بھی آگیا

"شہباز شریف کو انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری ملی ہے" نواز ...
سورس: File

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو انتہائی مشکل حالات میں وزارتِ عظمیٰ ملی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نواز شریف کا کہنا تھا "متحدہ اپوزیشن کی کاوشوں سے پاکستان میں آئینی تبدیلی کے ذریعے شہباز شریف کو انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری ملی ہے۔ انہیں اور قوم کو بہت دعائیں۔ اللہ تعالٰی ان کی رہنمائی فرمائے اور پاکستانی عوام کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین"

خیال رہے کہ شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ انہیں متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے 174 ووٹوں کے ساتھ منتخب کیا گیا۔

مزید :

قومی -