نوازشریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کرنے کے احکامات جاری

نوازشریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کرنے کے احکامات جاری
 نوازشریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کرنے کے احکامات جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

جیو نیوز کے مطابق نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ زائد المعیاد ہوگئے تھے اور پی ٹی آئی حکومت نے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل روک دیا تھا۔ تاہم اب  وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ وزیراعظم نے پاسپورٹ کی تجدید کے احکامات وزارت داخلہ کو جاری کیے ہیں۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی پاسپورٹ کی تجدید کیلئے کہہ دیا گیا۔

مزید :

قومی -