' شہدائے ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، طاہر القادری کا بیان

' شہدائے ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، ...
' شہدائے ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، طاہر القادری کا بیان

  

اوتاوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ایک طرف اقتدار میں وہ لوگ آگئے ہیں جو ہمارے بے گناہ کارکنان کے قاتل ہیں اور دوسری طرف اقتدار سے بے دخل ہونے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے شہید کارکنوں کے انصاف کے لئے رتی برابر تعاون نہیں کیا بلکہ حال تک نہیں پوچھا۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

انہوں نے ویڈیو لنک پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں کارکنان اور مرکزی ذمہ داران کو پالیسی گائیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کسی سیاسی لڑائی،جھگڑے کا حصہ نہ بنیں۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حصول انصاف کے لئے آخری سانس تک قانونی چارہ جوئی جاری رہے گی اور عدلیہ سے انصاف مانگتے رہیں گے۔ اقتدار میں آنے سے قبل شہداء کے انصاف کے لئے عمران خان ہمارے ساتھ تھے، تحریک بھی چلی، احتجاج بھی ہوئے مگر اقتدار میں آ کر وہ شہدا کے انصاف سے ایسے بیگانہ ہوئے جیسے یہ واقعہ ہوا ہی نہیں ہے؟

انہوں نے کہا کہ میں نے 2018ء میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے وقت کہا تھا کہ اس نظام کے تحت 100 الیکشن بھی ہو جائیں مگر تبدیلی نہیں آئے گی۔ یہ نظام جب کرسی پر بٹھاتا ہے تو سب ٹھیک نظر آتا ہے، کرسی سے اٹھا دے تو کہا جاتا ہے کیوں نکالا؟

مزید :

قومی -