سری لنکا دیوالیہ ہوگیا

سری لنکا دیوالیہ ہوگیا
سری لنکا دیوالیہ ہوگیا

  

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن)  معاشی بحران میں پھنسے سری لنکا نے 51 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے پر دیوالیہ ہونے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق  سری لنکا کے پاس  زرِ مبادلہ کے ذخائر ختم ہوچکے ہیں اور ضروری اشیاء کی درآمد بھی نہیں کر پا رہا۔  سری لنکا میں بدترین معاشی بحران جاری ہے اور ملک میں کھانے پینے کی اشیا اور ایندھن کی کمی واقع ہوچکی ہے۔ 

سری لنکا کی وزارت خزانہ کی جانب سے منگل کے روز جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قرض دہندگان  جن میں غیر ملکی حکومتیں بھی شامل ہیں، وہ چاہیں تو اپنے قرضوں پر اپنی مرضی کا سود عائد کرسکتی ہیں یا پھر سری لنکن کرنسی میں اپنے قرض وصول کرسکتی ہیں۔ حکومت یہ قدم آخری حل کے طور پر اٹھا رہی ہے تاکہ ملک کو مزید مشکلات سے بچایا جاسکے۔

مزید :

بین الاقوامی -بزنس -