نئی حکومت میں ایم کیو ایم کو کیا کچھ مل سکتا ہے؟ وزیر اعظم  سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

نئی حکومت میں ایم کیو ایم کو کیا کچھ مل سکتا ہے؟ وزیر اعظم  سے ملاقات کی ...
نئی حکومت میں ایم کیو ایم کو کیا کچھ مل سکتا ہے؟ وزیر اعظم  سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم وفد  کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔  وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کیلئے ایم کیو ایم سے دو نام مانگ لیے۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ مشاورت کے بعد نام دیے جائیں گے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ  بھی دیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر، چیئرمین سینیٹ میں سے ایک عہدہ بھی ایم کیو ایم کو دیا جاسکتا ہے، اس آئینی عہدے کیلئے ایم کیو ایم سے بات چیت کی جائے گی۔ 

وزیر اعظم نے ملاقات میں ایم کیو ایم وفد کو معاہدے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بلدیاتی الیکشن یا سندھ کی گورنر شپ معاہدے کے پابند ہیں،سندھ میں ملازمتوں کے کوٹے پر بھی عملدرآمد کریں گے۔ وزیر اعظم نے پی پی کی جانب سے بھی ایم کیو ایم وفد کو معاہدے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ کراچی کے دوران معاہدے پر عمل کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -