'دورہ بنگلہ دیش کے دوران رمیز راجہ نے بابراعظم کو ویڈیو کال کر کے کہا۔۔۔، سلمان بٹ رمیز راجہ پر برس پڑے

'دورہ بنگلہ دیش کے دوران رمیز راجہ نے بابراعظم کو ویڈیو کال کر کے کہا۔۔۔، ...
'دورہ بنگلہ دیش کے دوران رمیز راجہ نے بابراعظم کو ویڈیو کال کر کے کہا۔۔۔، سلمان بٹ رمیز راجہ پر برس پڑے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد استعفیٰ دینے کے حوالے سے اب کس بات کا انتظار ہے۔سلمان بٹ نے اپنے ایک بیان میں رمیز راجہ کو آڑےہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دورہ بنگلا دیش کے دوران چیئرمین پی سی بی نے کپتان بابراعظم کو ویڈیو کال کی اور کہا کہ مجھے پچ دکھاؤ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ ختم کر کے کھلاڑیوں کو پارٹ ٹائم کرکٹر بنادیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ڈپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے میں نے آرٹیکل بھی لکھ کر بھیجے ، انہوں نے ضرور پڑھے ہوں گے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ مجھ سے زیادہ کسی کو معلوم نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد ڈومیسٹک کھلاڑی اس اُمید پر ہیں کہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ واپس آئے گی۔

مزید :

کھیل -