کوئی بھی منفی قدم اٹھانے سے پہلے اپنے آپ سے سوال کریں
مصنف:ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز
قسط:38
جھگڑوں سے بچاﺅ کی ایک خاص ترکیب ہے کہ کسی پر الزام لگانے، یا شکایت کرنے سے پہلے اپنے آپ سے پوچھیے کیا یہ بہت اہم بات ہے جو میں کرنے لگا ہوں؟ بہت سے معاملات میں کوئی بات اہم نہیں ہوتی ا س طرح ہم جھگڑنے سے بچ سکتے ہیں۔ کوئی بھی منفی ا قدام اٹھانے سے پہلے اپنے آپ سے سوال کریں کیا یہ بہت ضروری ہے؟ یہ سوال ایک جادو کی طرح کام کرے گا اور آپ حالات پر قابو پا لیں گے۔ یہ سوال، آپ کے گھر، دفتر اور دوسری جگہوں پر بھی ایسے ہی کام کرے گا۔ اگر آپ سڑک پر ہوں اور دوسرا ڈرائیور آپ سے آگے نکلنے کی کوشش کرے تو یہ سوال اس وقت بھی آپ کے کام آئے گا۔ یہ سوال آپ کی زندگی میں بہت موزوں کام کرے گا اور آپ کو جھگڑوں سے بچائے گا۔
جان چھوٹے دفتر کی وجہ سے ناکام ہوا۔
کئی سال پہلے کی بات ہے کہ میں نے دیکھا کہ چھوٹی سوچ کی وجہ سے ایک نوجوان منافع بخش کاروبار سے ہاتھ دھو بیٹھا اور اپنی زندگی خراب کر لی۔
4 نوجوانوں نے برابری کی سطح پر کاروبار شروع کیا او راپنے اپنے دفتر میں بیٹھ کر کام کرنے لگے۔ 3کے پاس تو کافی بڑے بڑے اور تمام سامان سے آراستہ دفتر تھے جبکہ چوتھے نوجوان کو جو دفتر کے علاوہ بہت چھوٹا تھا اور اس میں کوئی آرائش وغیرہ بھی نہ تھی۔
چوتھے نوجوان کا نام جے ایم تھا، اسے اپنے دفتر میں بیٹھتے ہوئے توہین محسوس ہوتی پھر اس اپنے تینوں ساتھیوں کے ساتھ حسد ہونے لگا اور اس کی سوچ منفی ہونے لگی۔ جے ایم اپنے آپ کو ان سے کمتر محسوس کرنے لگا۔ جے ایم اپنے ساتھیوں سے تعاون کی بجائے جھگڑا کرنے لگا۔ اب وہ بری طرح تباہ ہونے لگا تھا۔ تین ماہ کے بعد جے ایم کاروبار چھوڑ کر چلا گیا۔
جے ایم کی چھوٹی سوچ نے چھوٹے سے مسئلے کو اتنا بڑا بنا دیا جبکہ ان کا کاروبار بڑی تیزی سے پھیل رہا تھا کچھ عرصہ بعد وہ اچھے دفتر کا انتظام کر سکتا تھا۔ دراصل دفتر کی وجہ سے کوئی شخص چھوٹا نہیں ہوتا۔
چھوٹی سوچ دراصل غیراہم چیزوں کو غیرضروری اہمیت دیتی ہے اور اپنی ذات کو بھی چھوٹا تصور کر لیا جاتا ہے۔( جاری ہے )
نوٹ : یہ کتاب ” بُک ہوم “ نے شائع کی ہے ( جُملہ حقوق محفوظ ہیں )۔