جب و ووٹنگ ہوگی تو پرویز الٰہی ہی وزیر اعلیٰ بنیں گے، فیاض الحسن 

   جب و ووٹنگ ہوگی تو پرویز الٰہی ہی وزیر اعلیٰ بنیں گے، فیاض الحسن 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)نامزد وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کے جانے کے بعد اوورسیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے ٹریلین ڈالر واپس لے لئے ہیں،مقصود چپڑاسی کے وزیر اعظم بننے سے عالمی سطح پر مسائل سامنے آ رہے ہیں،پی ٹی آئی کے کسی جلسہ میں پاک فوج کے بارے میں منفی معاملات سامنے نہیں آئیں گے،عمران خان کا کوئی بھی کارکن ایسا سوچ بھی سکتا، پی ٹی آئی کا عہدیدار ہونے کے ناطے نعروں کی مذمت کرتاہوں،بلے کی سیٹ پر منتخب ہونے والا پی ٹی آئی کو ہی ووٹ دے گا،اگر نہیں دے گا تو سپیکر کی جانب سے ان ووٹوں کو شمار نہیں کیاجائے گا سپیکر اور سیکرٹری اسمبلی نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، حمزہ شہباز نے ہارس ٹریڈنگ کی۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ دوست مزاری کیس ہائیکورٹ میں لے کر گئے،حمزہ شہباز عدالت گئے کہ جلد اجلاس بلا کر اچکن پہنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری اسمبلی نے عدالت عالیہ کو بتایا ہے کہ یکم اپریل کو اجلاس بلایا،دو اپریل کے اجلاس میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوا، حمزہ اور پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی داخل ہوئے اور تین اپریل اجلاس پر سپیکر خود امیدوار تھے،اسمبلی رولز 15کے تحت ڈپٹی سپیکر کو اختیارات دئیے گئے اورپھر اجلاس چلایاگیا  انہوں نے کہا کہ تین اپریل کو اسمبلی ہال میں حمزہ شہباز عظمی اوررانا مشہود کی سرپرستی میں توڑ پھوڑ کی گئی،فرنیچر شیشے توڑے گئے جس کے نتیجے میں ڈپٹی سپیکر نے اجلاس 16اپریل تک ملتوی کر دیا سپیکر اور سیکرٹری اسمبلی نے کوئی غیر قانونی کوئی کام نہیں کیا۔ عدالت عظمی اور عدالت عالیہ سے استدعا کرتا ہوں کہ جس طرح چھٹی کے دن عدالت کھل گئی، آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کا جنازہ نکالا جارہاہے اس پر سوموٹو ایکشن لیں پنجاب میں بلے کی سیٹ پر منتخب ہونے والا پی ٹی آئی کو ہی ووٹ دے گا دوسرے مرحلے میں جب و ووٹنگ ہوگی تو پرویز الٰہی ہی وزیر اعلیٰ بنیں گے۔

فیاض الحسن چوہان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -