منفی ٹرولنگ کسی کی بھی ذہنی صحت کو متاثر کرسکتی ہے، روینہ ٹنڈن

منفی ٹرولنگ کسی کی بھی ذہنی صحت کو متاثر کرسکتی ہے، روینہ ٹنڈن
منفی ٹرولنگ کسی کی بھی ذہنی صحت کو متاثر کرسکتی ہے، روینہ ٹنڈن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کی سینئر  اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ منفی ٹرولنگ کسی کی بھی ذہنی صحت کو متاثر کرسکتی ہے۔ 

حال ہی میں راشٹرا پتی بھون دہلی میں بھارتی صدر سے پدما شری ایوارڈ وصول کرنے والی روینہ ٹنڈن نے ایک خصوصی انٹرویو میں سوشل میڈیا پر منفی ٹرولنگ پر بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ نوجوان نسل کو جذباتی طور پر خود کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ 48 سالہ روینہ کو ان کی تین دہائیوں پر مبنی فلمی کیریئر پر جس میں انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے، گزشتہ دنوں پدما شری ایوارڈ دیا گیا تھا جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ گئی تھیں۔اس موقع پر انہوں نے اداکاروں اور پرستاروں کے درمیان روابط پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ آج اداکاروں تک رسائی پہلے سے زیادہ ہے، اس کی وجہ سوشل میڈیا ہے۔

سوشل میڈیا کے باعث اب تو لوگوں کے درمیان براہ راست رابطہ ہوجاتا ہے۔ لیکن ماضی میں ایسا ممکن نہ تھا، صرف صحافی جو لکھتے لوگ اسی پر اکتفا کرتے تھے۔ تاہم ان کے مطابق سوشل میڈیا کے نقصانات بھی ہیں کیونکہ اس پر کی جانے والی منفی ٹرولنگ سے کسی کی بھی ذہنی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -