ٹی 20 سیریز؛ پاکستان آنے سے قبل ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جھٹکا

ٹی 20 سیریز؛ پاکستان آنے سے قبل ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جھٹکا
ٹی 20 سیریز؛ پاکستان آنے سے قبل ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جھٹکا
کیپشن: ٖFile Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان آنے سے قبل ہی جھٹکا لگ گیا، 2 کھلاڑی سیریز سے باہر ہو گئے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج سے پاکستان کا سفر شروع کرے گی  تاہم روانگی سے قبل ہی 2 اہم کھلاڑی فن ایلن اور ایڈم ملنے پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق فن ایلن اور ایڈم ملنے کو ٹریننگ کے دوران انجری کا سامنا ہوا ہے۔ فن ایلن کمر اور ایڈم ملنے ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے پر پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
وکٹ کیپر بیٹر ٹام بلنڈل اور آل راونڈر زیک فاولکس کو ان کی جگہ پاکستان آنے کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔زیک فولکس پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بن رہے ہیں جب کہ ٹام بلنڈل نے گزشتہ برس بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔کوچ گیری اسٹینڈ کا کہنا ہے کہ روانگی سے قبل کرکٹرز کا اَن فٹ ہونا بدقسمتی کی بات ہے۔ دونوں کرکٹرز گزشتہ ورلڈ کپ سے ہمارے لیے ٹی 20 میں اچھے پرفارمرز رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -