شعیب ملک سے شادی کے بعد پہلی عید، اداکارہ ثناء جاوید کی نہایت خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل 

شعیب ملک سے شادی کے بعد پہلی عید، اداکارہ ثناء جاوید کی نہایت خوبصورت تصاویر ...
شعیب ملک سے شادی کے بعد پہلی عید، اداکارہ ثناء جاوید کی نہایت خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق آل راونڈر شعیب ملک اور اہلیہ ثناء جاوید کی ایک ساتھ یہ پہلی عید ہے اور اس موقع پر انہوں نے اپنی نہایت خوبصورت اور دلکش تصاویر جاری کیں جو کہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق عید الفطر کےموقع پر اداکارہ ثناء جاوید نے انتہائی سادہ مگر دلکش ساڑھی کا انتخاب کیا، اس ہلکے رنگ کی ساڑھی کے ساتھ انہوں نے کوئی بھاری زیورات زیب تن نہیں کیئے اور نہ ہی میک اپ کیا لیکن اس کے باوجود بھی وہ شاندار دکھائی دیں ۔

دوسری جانب شعیب ملک نے اس موقع پر کالی شلوار قمیض پہن کر ثناء جایود کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ان کا یہ کمبی نیشن صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہاہے ۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرز ا نے رواں سال کے آغاز پر اچانک شادی کا اعلان کیا جس سے ان کے مداح ششدر رہ گئے اور یہ معاملہ کئی روز تک ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا جس دوران شہری اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہے ۔

اداکارہ اور شعیب ملک کی جانب سے جب یہ اعلان کیا گیاتو کھلاڑی اس وقت بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف تھے جس کے بعد وہ سیدھ دبئی چلے گئے ۔

ثناء جاوید کو اداکاری کے شعبے میں شہرت نجی ٹی وی کے معروف ڈرامے ’ خانی ‘ نے دلوائی ،جس میں انہوں نے فیروز خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا اور اسی دوران شائقین کی ان کی خوبصورتی کے دیوانے ہو گئے ۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثناء جاوید نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے دوسرے شوہر، کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ اپنی پہلی عید کی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

مزید :

تفریح -