چھانگا مانگا کے نیشنل پارک میں سیر کیلئے آنے والے 2 گروپ آپس میں لڑ پڑے، پولیس بلانا پڑگئی، 4 افراد گرفتار

چھانگا مانگا کے نیشنل پارک میں سیر کیلئے آنے والے 2 گروپ آپس میں لڑ پڑے، ...
چھانگا مانگا کے نیشنل پارک میں سیر کیلئے آنے والے 2 گروپ آپس میں لڑ پڑے، پولیس بلانا پڑگئی، 4 افراد گرفتار
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) چھانگا مانگا کے نیشنل پارک میں سیر کیلئے آنے والے 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، ایک گروپ نے دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق عید کے دوسرے روز چھانگا مانگا کے نیشنل پارک میں لوگ سیر کر رہے تھے کہ فیملی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، ایک گروپ نے دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی 6 افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

نیشنل پارک میں جھگڑے کے واقعے سے متعلق ڈی ایف او چھانگا مانگا کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کے عملے نے بھی جھگڑا کرنے والوں کو روکنے کی کوشش کی تھی مگر وہ باز نہ آئے جس کے بعد مجبوراً پولیس کو بلانا پڑا تھا۔