عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر کیوں شائع کیں ؟سرکاری حکام اور عوامی نمائندوں سے وضاحت طلب

عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر کیوں شائع کیں ؟سرکاری حکام اور عوامی نمائندوں ...
عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر کیوں شائع کیں ؟سرکاری حکام اور عوامی نمائندوں سے وضاحت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مستحقین میں عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر شائع کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔علی امین گنڈا پور نے معاملے کے بارے میں متعلقہ سرکاری حکام اور عوامی نمائندوں سے وضاحت طلب کرلی۔

"جنگ " کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ عمل حکومتی اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، ایسا کرنے سے پیکیج حاصل کرنے والے مستحقین کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے۔ صوبائی حکومت نےشفاف طریقے سےساڑھے8لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج دیا، مستحق خاندانوں کی عزت نفس کے پیش نظر رمضان پیکج اکاؤنٹس کےذریعےتقسیم کیا گیا۔پولیس شہدا ءسمیت1 لاکھ 17ہزار سے زائد خاندانوں کو عید پیکیج بھی دیاگیا۔