سرحدی ریگستان سے اٹھنے والا ریتیلا طوفان پاکستانی علاقوں میں داخل ,بلوچستان کے کئی علاقے زد میں آگئے

سرحدی ریگستان سے اٹھنے والا ریتیلا طوفان پاکستانی علاقوں میں داخل ,بلوچستان ...
سرحدی ریگستان سے اٹھنے والا ریتیلا طوفان پاکستانی علاقوں میں داخل ,بلوچستان کے کئی علاقے زد میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ویب ڈیسک) افغانستان کے سرحدی ریگستان سے اٹھنے والا ریتیلا طوفان پاکستانی علاقوں میں داخل ہو گیا۔

جیونیوز کے مطابق بلوچستان کے شمال بالائی اور پاک افغان سرحدی علاقے غیر معمولی طوفان کے زیرِاثر آ گئے اور چمن، قلعہ عبد اللّٰہ، پشین، گلستان، جنگل پیر علیزئی، سرانان میں ریت کا طوفان جاری ہے۔

بتایاگیا ہے کہ طوفانی ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس کے باعث معمولاتِ زندگی مفلوج ہو گئے ہیں، اور کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے، کچی دیواریں اور سولر پینلز گر گئے۔

لیویز کنٹرول روم کے مطابق ریت کے طوفان کے بعد چمن، قلعہ عبداللّٰہ اور پشین کے اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ،  طوفان کے باعث کسی علاقے سے تاحال نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے۔