کنگنا رناوت پر تنقید کرنے والا شہری گرفتار

کنگنا رناوت پر تنقید کرنے والا شہری گرفتار
کنگنا رناوت پر تنقید کرنے والا شہری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں مودی سرکار نے سوشل میڈیا پر معروف بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت پر تنقید کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ہماچل پردیش کے شہر منڈی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گی، اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت نے اپنی امیدوار کنگنا رناوت پر تنقید کرنے والے 50 سالہ شہری کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو جوہی لال کالونی سے حراست میں لیا جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ملزم اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے، ہم نے تحقیقات کے بعد اسے گرفتار کیا۔

دوسری جانب کنگنا رناوت کے خلاف8 مقدمات درج ہیں تاہم بی جے پی کی حمایت کرنے پر پولیس نے آج تک ان کو گرفتار نہیں کیا۔

مزید :

تفریح -