ڈرامے بازیاں اور رنگ بازیاں  پی ٹی آئی پر ختم ہیں،عظمیٰ بخاری

ڈرامے بازیاں اور رنگ بازیاں  پی ٹی آئی پر ختم ہیں،عظمیٰ بخاری
ڈرامے بازیاں اور رنگ بازیاں  پی ٹی آئی پر ختم ہیں،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں سینیٹ الیکشن الیکشن کمیشن کی وجہ سے نہیں آپ لوگوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہیں ہوئے، الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ایک ہی دن سینیٹ الیکشن کروانے کی تیاریاں کی تھیں، پشاور ہائیکورٹ نے سپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر آنے والے ارکان سے حلف لینے کا حکم دیا،لیکن سپیکر کے پی اسمبلی قاسم سوری پارٹ ٹو بن گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے پہلے رمضان پیکج پر خود اپنی تصویریں شائع کروائیں اب خود ہی اس پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں،ڈرامے بازیاں اور رنگ بازیاں اس جماعت پر ختم ہیں، معلوم بھی نہیں خیبر پختونخوا میں کسی کو رمضان پیکج ملا ہے یا نہیں،لیکن سوشل میڈیا پر اس کا منجن ضرور بیچا گیا۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تحریک انصاف نامی ایک جماعت تھی جو اب ختم ہو چکی ،جو جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں جس کا چیئرمین اور انتخابی نشان نہیں اس کو مخصوص نشست مل ہی نہیں سکتی۔