وزیر داخلہ محسن نقوی کا عید پرامن و امان اورسیکیورٹی صورتحال پراطمینان کا اظہار

وزیر داخلہ محسن نقوی کا عید پرامن و امان اورسیکیورٹی صورتحال پراطمینان کا ...
وزیر داخلہ محسن نقوی کا عید پرامن و امان اورسیکیورٹی صورتحال پراطمینان کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید کے تینوں روز  ملک بھر میں امن و امان  اورسیکیورٹی کی  صورتحال پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  کا کہنا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی محنت سے نماز عید کے اجتماعات و تقریبات پرامن ماحول میں ہوئیں،انہوں نے بہترین انتظامات پر قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دی اور کہا   کہ فول پروف انتظامات کے باعث  ملک  بھر میں لوگوں نے  پرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منائیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی عید کی خوشیاں قوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے  کیلئے قربان کیں ،پاکستان بھر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں ،قیام امن سے متعلقہ اداروں کا ہر فرد  مبارکباد کا مستحق ہے ،فول پروف سیکیورٹی  کیلئے تمام اداروں نے ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا جو قابل تحسین ہے۔

مزید :

قومی -