پاک، بھارت تعلقات میں تناؤ کے باعث سرحد پر مٹھائی کا تبادلہ نہ ہوسکا

پاک، بھارت تعلقات میں تناؤ کے باعث سرحد پر مٹھائی کا تبادلہ نہ ہوسکا
پاک، بھارت تعلقات میں تناؤ کے باعث سرحد پر مٹھائی کا تبادلہ نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت  کے تعلقات میں تناؤ کے باعث عید الفطر پر دونوں ملکوں کی فورسز نے ایک دوسرے کے ساتھ مٹھائی اورخیرسگالی کے پیغامات کا تبادلہ نہیں کیا۔

"ایکسپریس نیوز "کے مطابق گزشتہ ہفتے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی پر بھی پاکستان رینجرز  اور بی ایس ایف بھارت نے ایک دوسرے کو مٹھائی کا تحفہ نہیں دیا تھا، پاکستان اور بھات کے درمیان اب تک زیادہ تر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز ایک دوسرے کے مذہبی اور قومی تہواروں پر آپس میں مٹھائی اور خیرسگالی جذبات کا اظہار کرتی رہی ہیں تاہم بعض اوقات باہمی تناؤ اور کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملک ایک دوسرے کو مٹھائی بھی نہیں دیتے ۔عید الفطر پر بھی ایسا ہی کچھ ہوا ہے، جب پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کے مقامی کمانڈروں نے ایک دوسرے کے ساتھ مٹھائی اور تحائف کا تبادلہ نہیں کیا۔

مزید :

قومی -