شیخوپورہ سے لاہور جاتے ہوئے حادثہ، 2افراد جاں بحق

شیخوپورہ سے لاہور جاتے ہوئے حادثہ، 2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور روڈ پر ای کمیونٹی کے نزدیک رکشہ کو آگ لگنے سے2افراد جاں بحق اور 4افراد شدید زخمی ہوگئے۔

رکشہ مسافروں کو لے کر شیخوپورہ سے لاہور جا رہا تھا کہ ایکسل ٹوٹنے کے سبب الٹ گیا، الٹنے سے رکشہ میں موجود ایل پی جی سلنڈر کو آگ لگ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوراً پہنچی اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا، امدادی ٹیموں نے ایک شدید زخمی کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ہسپتال شفٹ کردیا جب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردیا۔