گریٹر اقبال پارک میں جھولے سے گرنے والے بچے کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا

گریٹر اقبال پارک میں جھولے سے گرنے والے بچے کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا
گریٹر اقبال پارک میں جھولے سے گرنے والے بچے کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے دارالحکومت میں قائم گریٹر اقبال پارک میں جھولے سے گرنے والے بچے کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں ٹریمپولن پر کودنے والا بچہ ناقص چادر ہونے کی وجہ سے زمین پر گرا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوا اور ٹانگ میں فریکچر ہوگیا۔

 موقع پر موجود پیٹرولنگ یونٹ کے جوانوں نے زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد دی اورہسپتال منتقل کیا جبکہ ڈولفن پولیس نے جھولے کے مالک سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ، ڈولفن سکواڈ کے حفاظتی دستے تمام پارکس میں خواتین اور بچوں کیلیے موجود ہیں۔ڈولفن پولیس کے مطابق جھولے کی ابتدائی رپورٹ فوری طور پر گریٹر اقبال پارک انتظامیہ کو  فراہم کر دی گئی ہے۔