ٹھٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کہاکہ وہ نہروں کی حمایت نہیں کرتے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ٹھٹہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سازشی کہتے ہیں کہ صدر زرداری نے نہروں کے منصوبے کی منظوری دی ہے، کیا یہ لوگ اس بند کمرے میں سلیمانی ٹوپی پہن کر موجود تھے؟
انہوں نے کہا کہ صدرزرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کہاکہ وہ نہروں کی حمایت نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی بھی سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے کی شدید مخالفت کررہی ہے۔