سونا مزید مہنگا،قیمت پہلی بار 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Apr 12, 2025 | 05:04 PM

سونا مزید مہنگا،قیمت پہلی بار 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سونے کی قیمتوں نے تاریخ رقم کر دی، مقامی و عالمی سطح پر سونا ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1800 روپے بڑھ کر پہلی بار 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے بڑھ کر پہلی بار 2 لاکھ 92 ہزار 9 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر بڑھ کر پہلی بار 3236 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

مزیدخبریں