کرکٹ پہلا عشق ہے، اولمپکس میں شامل کیا جائے، یوہان بلیک

کرکٹ پہلا عشق ہے، اولمپکس میں شامل کیا جائے، یوہان بلیک

لندن( نیٹ نیوز)دنیا کے دوسرے تیز ترین سپرنٹر یوہان بلیک نے مطالبہ کےا ہے کہ کرکٹ کے کھےل کوبھی اولمپکس میں شامل کیا جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میرا پہلا عشق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اچھا آل راونڈر ہوں اور آئی پی ایل کھیلنے کی خواہش رکھتا ہوں۔ ایتھلیٹ سے کہیں بہتر کرکٹر ہوں، فاسٹ بولنگ کرتا ہوں، مجھے یقین ہے کہ اپنی رفتار کی بدولت سچن ٹنڈولکر کو بولڈ کرسکتا ہوں البتہ بیٹنگ میں بھی کسی سے کم نہیں،گھر پر بولنگ مشین کے ساتھ باقاعدگی سے بیٹنگ پریکٹس کرتا ہوں،گیل میرے پسندیدہ بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کم ازکم دو آئی پی ایل ٹیموں کی خواہش ہے کہ میں ان کے سامنے اپنی کرکٹ صلاحیتوں کا اظہار کروں۔اس سلسلے میں بھارت جاﺅں گا ۔خواہش ہے کہ ممبئی انڈینز یا رائل چیلنجر بنگلورکی نمائندگی کروں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...