پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال زمبابوے کا دورہ کرے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال زمبابوے کا دورہ کرے گی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال بھارت کےخلاف سیریز سے قبل زمبابوے کا دورہ کرے گی ۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم رواں سال کے اواخر میں دورہ بھارت سے قبل زمبابوے کا دورہ کرے گی ۔ جہاں ایک ٹیسٹ اورتین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں حصہ لے گی ۔ پاکستانی ٹیم نومبر کے اواخر میں زمبابوے جائے گی ۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد دسمبر تک پاکستانی ٹیم فارغ ہوگی جس کے دوران پاکستان پریمیئر لیگ کرانے کی بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ پی پی ایل کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے جس کا انعقاد اکتوبر اور نومبر میں ہوگا ۔ پی پی ایل کے بعد پاکستانی ٹیم بورڈ کی کمزور ٹیموں کو سپورٹ کرنے کی پالیسی کے تحت زمبابوے کا دورہ کرے گی ۔ پاکستانی ٹیم دورے کے دوران تمام میچز ہرارے میں کھیلے گی اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ زمبابوے کے درمیان معمالات طے کئے جارہے ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...