کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تحت 14اگست کو سائیکل ریس ہوگی

کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تحت 14اگست کو سائیکل ریس ہوگی

  کراچی (این این آئی) کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور سندھ سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 14اگست کو یوم پاکستان سائیکل ریس کا انعقاد ہوگا ریس کا آغاز صبح آٹھ بجے مزار قائد سے ہوگا جو ایم اے جناح روڈ سے ریلوے اسٹیڈیم پر اختتام پذیرہوگی۔ سائیکل سوار تین چکر میں 25 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے اختتام پر کامیاب سائیکلسٹوں کو نقد انعامات دیئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی