یوم آزادی کے سلسلے میں جشن آزادی ٹینس ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام 14 اگست یوم آزادی کے سلسلے میں جشن آزادی ٹینس ٹورنامنٹ کل پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق ایونٹ میں 16 کھلاڑی حاصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، انڈر 18 اور انڈر 14 کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ دو روزہ ایونٹ 14 اگست کو اختتام پذیر ہوگا