لندن اولمپکس کے اختتامی روز 15 گولڈ میڈل کا فیصلہ ہوگا

لندن اولمپکس کے اختتامی روز 15 گولڈ میڈل کا فیصلہ ہوگا

لندن ( نیٹ نیوز) لندن اولمپکس کے اختتامی روز 15گولڈ میڈل کا فیصلہ ہوگا۔ لندن اولمپکس 2012 کے رنگا رنگ مقابلے آج اختتام پذیر ہو جائیں گے، میگا ایونٹ میں آج اتوار کو آخری 15 طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوگا ، باکسنگ مقابلوں میں 5 ، ریسلنگ میں 2 جبکہ واٹر پولو، والی بال، ماڈرن پینٹاتھلون، ہینڈ بال، جمناسٹک، فٹ بال، سائیکلنگ، باسکٹ بال اور ایتھلیٹکس میں ایک ایک گولڈ میڈل کا فیصلہ ہوگا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی