کاﺅنٹی میچ، ہیمپشائر نے گلیمور گن کو 107 رنز سے ہرا دیا

کاﺅنٹی میچ، ہیمپشائر نے گلیمور گن کو 107 رنز سے ہرا دیا

لندن (نیٹ نیوز) کلائیڈز ڈیل بنک 40 اوورز چیمپئن شپ میں ہیمپشائر نے گلیمور گن کو 107 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی۔ صوفیہ گارڈنز کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں ہیمپشائر کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے، نیل میکنزی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 88 رنز بنائے، جیمز ونس 48 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ گلیمور گن کی طرف سے گراہم ویگ، سائمن جونز اور ڈین کوسکر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، گلیمورگن کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 32.5 اوورز میں 120 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئی، گراہم ویگ 28 رنز کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے، ہیمپشائر کی طرف سے کرس ووڈ سب سے کامیاب باﺅلر رہے انہوں نے 22 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، ڈینی برجز نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نیل میکنزی کو مرد میدان قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...