ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ندیم این ڈی 25اگست کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہونگے

ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ندیم این ڈی 25اگست کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہونگے

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اﺅلمپیئن ندیم این ڈی 25اگست کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہاکی اﺅلمپک ویلج گوجرہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ ہاکی کے کھلاڑی و سابق کپتان پاکستان ہاکی ٹیم ندیم این ڈی عید الفطر کے فوری بعد 25اگست کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور دوست احباب کو دعوتی کارڈز تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ندیم این ڈی کے دعوت ولیمہ کا اہتمام 26اگست کو مقامی شادی ہال میں کیا جا رہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...