اداکارہ وینا ملک کرکٹ میچ کی میزبانی کریں گی

اداکارہ وینا ملک کرکٹ میچ کی میزبانی کریں گی

ممبئی (نیٹ نیوز)لالی اور بالی ووڈ کی اداکارہ وینا ملک ٹی ٹونٹی میچ کی میزبانی کریں گی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وینا ملک اب بھارت اور سری لنکا کے ٹی ٹونٹی میچ کی بھارتی ٹی وی پر سابق کرکٹروں کے ساتھ میزبانی کریں گی ۔ ان کرکٹروں میں چیتن شرما، یوگ راج سنگھ، یش پال شرما، سنجے بھارادواج اور راج کمار شرما کے نام شامل ہیں۔وینا کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کی بہت بڑی فین ہیں اور اس گیم کو جنون کی حد تک پسند کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس گیم کی ہر خبر پر گہری نظر رکھتی ہیں۔وینا نے بتایا کہ ان کے پاس متعدد پراجیکٹس کی آفر موجود ہے تاہم یہ اب کرکٹ سیزن ہے اور اس لیئے وہ اپنا کرکٹ کےلئے میزبانی کرکے جنون پورا کرنا چاہتی ہیں۔اور اس طرح آپ کو وینا ملک مختلف کرکٹروں کے بارے میں بات کرتی ہوئی دیکھیں گی ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...