آئی پی ایل سب سے بہترین غیر ملکی لیگ ہے آفریدی
کولمبو( نیٹ نیوز) قومی کرکٹ ٹےم کے سابق کپتان اور آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلی جانے والی انڈین پریمیر لیگ کو سب سے بہترین غیر ملکی لیگ قرار دیا ہے۔ ایک خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہاکہ اگرچہ میں نے صرف ایک مرتبہ آئی پی ایل کھیلی ہے تاہم میرے نزدیک یہ سب سے بہترین لیگ ہے اور میں نے اس کو بھر پور طریقے سے انجوائے کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ میری زندگی کا ایک منفرد تجربہ تھا جو اچھا رہا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں عدم شمولیت پر افسوس کا اظہار کیا تاہم شاہد آفریدی سے اس امید کا اظہار کےا ہے اگلے سال چیزیں تبدیل ہونگی اور پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کے انعقاد سے پاکستانی کھلاڑیوں پرآئی پی ایل کے دروازے کھلیں گے۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی اس وقت سری لنکن کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلی جانے والی پریمیر لیگ کھیلنے میں مصرف ہیں۔ اس کے حوالے وہ انگلینڈ اور آسٹریلیا منعقد ہونے والی لیگ بھی کھیل چکے ہیں۔