بریڈ پِٹ اورانجلینا جلد شادی کرلینگے

بریڈ پِٹ اورانجلینا جلد شادی کرلینگے

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) نہ نہ کرتے آخر کار ہالی ووڈ ایکشن گرل ایکشن میں آگئیں اور شادی کی تاریخ تبدیل کردی ۔ ستمبر کے بجائے اسی ہفتے شادی کریں گی۔ ہالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی برنجلینا اب اسی ہفتے ایک ہونے جارہے ہیں۔ 7 سال کا انتظار لمحوں میں ختم ہوگیا۔ 6 بچے ہوگئے مگر شادی کا نام نہ لینے والی انجلینا جولی اچانک ہی شادی کےلئے مان گئیں۔ ستمبر میں شادی کی خبریں دینے والا یہ جوڑا خود اپنی ہی بات سے پھر گیا اورشادی کی تاریخ تبدیل کردی ۔بریڈپٹ کے والدین کی پچاسویں سالگرہ اسی ہفتے میں ہے اور انہوں نے اسی ہفتے انجلینا کو شادی کی پیشکش کی تو انجلینا فورا مان گئی، مہمانوںکی فہرست میں صرف بیس افراد شامل ہیں، ہالی ووڈ کا سپر ہٹ جوڑا اسی ہفتے فرانس میں شادی کے بندھن میں بندھے گا۔

مزید : کلچر