پرتگال کے رونالڈو اور میسی یوئیفا بہترین کھلاڑی کی دوڑ میں شامل

پرتگال کے رونالڈو اور میسی یوئیفا بہترین کھلاڑی کی دوڑ میں شامل

برن(نیٹ نیوز) یورپین فٹ بال چیمپئن شپ (یوئیفا ) نے یورپ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کےلئے 32 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔ کرسٹیانو رونالڈو اور لائنل میسی ایوارڈ کےلئے مضبوط امیدوار ہوں گے۔ یوئیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایوارڈ کےلئے کھلاڑیوں کا انتخاب یوئیفا کی 53 اراکین پر مشتمل ایسوسی ایشنز کے صحافیوں نے کیا ہے اور گورننگ باڈی برائے یورپین فٹ بال 14 اگست کو تین بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کرے گی۔ بارسلونا کے لائنل میسی نے فرسٹ ایڈیشن آف دی ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں سرگیو ایگورو، ماریو بالوٹیلی، گین لوگی، پیٹر چیک، لیسلی ڈیوس، چیک فیبریگاس، جو ہارٹ، اینڈرس انیستا، وینسنٹ، لائنل میسی ، میسوت، اینڈریا پرلو، راہول، ویان رونی، فرننڈوٹورز، روبن وان پرسی، زیبی النسو، جیکب، ایکر، فیبیو کونٹرو، ڈیڈائرڈروگبا، ریڈمیل، زلاٹن ابراہمووک، شنجی کگاوا، فرینک لیمپرڈ، لیوکا موڈرک، پیپی، سرگیوراموس، کرسٹیانورونالڈو، ڈیوڈ سلوا، یایا ٹور اور زیوی شامل ہیں

مزید : کھیل اور کھلاڑی